1 جولائی، 2018، 12:02 PM

اقوام متحدہ کی پناہ گزین کونسل کی سربراہی امریکہ سے چھن گئی

اقوام متحدہ کی پناہ گزین کونسل کی سربراہی امریکہ سے چھن گئی

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں نئے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ امیدوار کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، 1951 کے بعد سے امریکہ کو دوسری مرتبہ ایجنسی کے اہم ترین عہدے سے محروم ہونا پڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں نئے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ امیدوار کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، 1951 کے بعد سے امریکہ کو دوسری مرتبہ ایجنسی کے اہم ترین عہدے سے محروم ہونا پڑا ہے۔ امریکہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ہونے والی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں امریکی امیدوار کین آئیزکس کو شکست کھانی پڑھی۔  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ارکان نے پرتگالی سیاستدان انتونیو ویتورینو کو نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے نامزد امیدوار کی شکست کی اصل وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بین الاقوامی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

News ID 1881850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha